اذان سن کر درود شریف پڑھنا ‏

‎‎

عن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قال حين يسمع النداء اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وابعثه مقاما محمودا الذي وعدته حلت له شفاعتي يوم القيامة (إنك لا تخلف الميعاد) (صحيح البخاري، الرقم: ٦۱٤، وأما زيادة إنك لا تخلف الميعاد فقد ذكرها البيهقي في السنن الكبرى،الرقم: ۱۹۳۳، وقال عنها السخاوي في المقاصد الحسنة صـ ۳٤۳: وهو عند البيهقي في سننه فزاد في آخره مما ثبت عند الكشميهني في البخاري نفسه إنك لا تخلف الميعاد)

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اذان سن کرمندرجہ ذیل  دعا پڑھےگا، وہ قیامت کے دن میری شفاعت کا حق دار ہوگا:

اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وابعثه مقاما محمودا الذي وعدته(إِنَّكَ لَاتُخْلِفُ الْمِيْعَاد)

”اے اللہ ! اس مکمل دعا اور قائم ہونے والی نماز کے رب! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ (جنت میں ایک بلند مرتبہ)، فضیلۃ (خاص رحمتیں) اور مقامِ  محمود (قیامت کے دن شفاعت کبریٰ کا مقام) عنایت فرمائیے، جس کا آپ نے ان سے وعدہ کیا ہے۔ بے شک آپ وعدہ خلافی نہیں کرتے ہیں۔“

جمعہ کے دن ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے کی فضیلت

حضرت ابو  عبد الرحمن  المقری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلاد بن کثیر رحمہ اللہ مرنے کے قریب تھے۔ ان کے تکیہ کے نیچے ایک کاغذ کا ٹکڑا ملا، جس پر لکھا ہوا تھا کہ

هٰذِهِ بَرَاءَةٌ مِنَ النَّارِ لِخَلَّادِ بْنِ كَثِيْرٍ

یہ  خلاد بن کثیر کے لئے جہنم کی آگ سے آزادی کا پروانہ ہے

لوگوں نے خلاد بن کثیر کی  بیوی سے اس کی وجہ پوچھی۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ اس کا معمول تھا کہ ہر جمعہ کو مندرجہ ذیل درود کو ایک ہزار مرتبہ پڑھتے تھے:

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ

 اے اللہ ! درود بھیج ہمارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جو نبیٔ امّی ہیں۔ (طبقات المحدثین باصبھان لابن حبان)

‎يَا رَبِّ صَلِّ وَ سَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ‎

Source:

Check Also

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا حصول ‏

”جس شخص نے میری قبر کی زیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت ضروری ہو گئی“...