روزہ کی حالت میں کھلی آگ پر پکانا

سوال:- روزہ کی حالت میں کھلی آگ پر کھانا پکانے والے کا شریعت میں کیا حکم ہے؟ اگر کھانا پکانے کے دوران بغیر قصد و ارادہ کے اس کی ناک میں دھواں داخل ہو جائے، تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائےگا؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

اگر کھانا پکانے کے دوران بغیر قصد و ارادہ کے اس کی ناک میں دھواں داخل ہو جائے، تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹےگا؛ لیکن اگر قصد و ارادہ کے ساتھ وہ دھواں سونگھ لے، تو اس کا روزہ ٹوٹ جائےگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

(أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان ) ولو ذاكرا استحسانا لعدم إمكان التحرز عنه ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عودا أو عنبرا لو ذاكرا لإمكان التحرز عنه قال في الشامي: أي بأي صورة كان الإدخال حتى لو تبخر ببخور فآواه إلى نفسه واستمه ذاكرا لصومه أفطر لإمكان التحرز عنه (رد المحتار على در المختار ج۲ ص۳۹۵)

(أو دخل حلقه دخان بلا صنعه) لعدم قدرته على الامتناع عنه فصار كبلل بقي في فمه بعد المضمضة لدخوله من الأنف إذا أطبق الفم وفيما ذكرنا إشارة إلى من أدخل بصنعه دخانا حلقه بأي صورة كان الإدخال فسد صومه سواء كان دخان عنبر أو عود أو غيرهما (مراقي الفلاح ص٦٦٠)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/4

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟