دین میں مسلمانوں کی دو قسمیں

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

ایک خط میں مولانا سید ابو الحسن علی ندوی کا یہ فقرہ تھا کہ مسلمان دو ہی قسم کے ہو سکتے ہیں، تیسری کوئی قسم نہیں، یا الله کے راستے میں خود نکلنے والے ہوں یا نکلنے والوں کی مدد کرنے والے ہوں۔

حضرت مولانا الیاس نے پھر فرمایا: بہت خوب سمجھے ہیں۔ پھر فرمایا کہ نکلنے والوں کی مدد میں یہ بھی داخل ہے کہ لوگوں کو نکلنے پر آمادہ کرے۔ (ملفوظات حضرت مولانا الیاس رحمہ الله، ص ۳۷-۳۸)

Check Also

کلمۂ لا إله إلا الله کی طاقت

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: چوں کہ …