درود شریف پڑھنے کی برکت سے اسّی سال کے گناہوں کی معافی اور پُل صراط پر روشنی

‎‎عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الصلاة علي نور على الصراط ومن ‏صلى علي يوم الجمعة ثمانين مرة غفرت له ذنوب ثمانين عاماً (أخرجه ابن شاهين في الأفراد وغيرها وابن ‏بشكوال من طريقه وأبو الشيخ والضياء من طريق الدارقطني في الأفراد أيضاً والديلمي في مسند الفردوس ‏وأبو نعيم وسنده ضعيف وهو عند الأزدي في الضعفاء من حديث أبي هريرة أيضاً لكنه من وجه آخر ‏ضعيف أيضاً وأخرجه أبو سعيد في شرف المصطفى من حديث أنس والله أعلم كما في القول البديع صـ ۳۹۸)‏

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھ پر درود بھیجنا پُل صراط پر روشنی (کا باعث) ہے اور جو شخص جمعہ کے دن اسّی مرتبہ مجھ پر درود بھیجےگا، اس کے اسّی سال کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔

”صلی اللہ علیہ وسلم “ لکھنے کا ثواب

حسن بن محمد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کو خواب میں دیکھا، تو انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ کاش تُو یہ دیکھتا کہ ہمارا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کتابوں میں درود لکھنا کیسا ہمارے سامنے روشن اور منوّر ہو رہا ہے۔ (الدر المنضود ص ۲۵۶، القول البديع ص ۴۸۶ ؛ فضائل درود، ص ۱۴۷)

نوٹ: جب بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی لکھیں، تو اس کے ساتھ مکمل ”صلی اللہ علیہ وسلم“ لکھیں۔ صرف ”ص“ یا ”صلعم“ نہ لکھیں؛ کیونکہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب واحترام کے خلاف ہے۔

‎يَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ‎

Source:

Check Also

قیامت کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوسی ہونے کا شرف

جو شخص ارادہ کر کے میری زیارت کرے وہ قیامت میں میرے پڑوس میں ہوگا اور جو شخص مدینہ میں قیام کرے اور وہاں کی تنگی اور تکلیف پر صبر کرے میں اس کے لئے قیامت میں گواہ اور سفارشی ہوں گا...