حالتِ اعتکاف میں ہاتھ دھونے کے لیے مسجد سے نکلنا

سوال:- اگر کوئی شخص سنت اعتکاف میں بیٹھا ہو اور کھانا کھانے کے وقت ہاتھ دھونے کے لیے مسجد سے نکل جائے، تو کیا اس کا سنت اعتکاف ٹوٹےگا؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

ہاتھ دھونے کے لیے مسجد سے نکلنا جائز نہیں ہے۔

اگر معتکف ہاتھ دھونے کے لیے مسجد سے نکل جائے، تو اس کا سنّت اعتکاف ٹوٹ جائےگا۔

مسجد کی انتظامیہ کو چاہیئے کہ سنت اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے مسجد کے اندر ہی ہاتھ دھونے کا انتظام کرے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

( وحرم عليه ) أي على المعتكف اعتكافا واجبا أما النفل فله الخروج لأنه منه له لا مبطل كما مر ( الخروج إلا لحاجة الإنسان ) طبيعية كبول وغائط وغسل لو احتلم ولا يمكنه الاغتسال في المسجد كذا في النهر (الدر المختار مع رد المحتار ۲/٤٤٤-٤٤۵, الفتاوى الهندية ۱/۲۱۲)

( فلو خرج ) ولو ناسيا ( ساعة ) زمانية لا رملية كما مر ( بلا عذر فسد ) (الدر المختار مع رد المحتار ۲/٤٤۷,الفتاوى الهندية ۱/۲۱۲)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/583

Check Also

حالتِ حیض میں طواف زیارت کرنا

سوال:- ایک عورت حائضہ ہے اور اسے طوافِ زیارت کرنا ہے؛ لیکن وہ واپسی کی …