حالتِ اعتکاف میں سگریٹ نوشی کے لیے مسجد سے نکلنا

سوال:- کیا معتکف (سنّت اعتکاف میں بیٹھنے والے) کے لیے سگریٹ نوشی کے لیے مسجد سے نکلنا جائز ہے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

سگریٹ نوشی کے لیے مسجد سے نکلنا جائز نہیں ہے۔

اگر معتکف سگریٹ نوشی کے لیے مسجد سے نکل جائے، تو اس کا سنّت اعتکاف ٹوٹ جائےگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

(وحرم عليه ) أي على المعتكف اعتكافا واجبا أما النفل فله الخروج لأنه منه له لا مبطل كما مر ( الخروج إلا لحاجة الإنسان ) طبيعية كبول وغائط وغسل لو احتلم ولا يمكنه الاغتسال في المسجد كذا في النهر (الدر المختار مع رد المحتار ٢/٤٤٤-٤٤٥, الفتاوى الهندية ١/٢١٢)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/589

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟