روزہ کی حالت میں دانتوں کا علاج

سوال:- میں دانت کا ڈاکٹر ہوں، اگر کسی مریض کو فوری علاج کی ضرورت ہو، مثال کے طور پر اس کے دانتوں کے درمیان زخم ہے اور اس میں پیپ بھر گئی ہے۔ اب اس کو فوری طور پر صاف کرنا ہے۔

تو (۱) کیا روزہ کی حالت میں اس کا علاج کرنا درست ہے؟ (یہ بات ذہن نشیں رہے کہ اس مریض کو انجکشن لگانا ضروری ہوگا اور جس جگہ کی صفائی کی جائے گی، وہاں سے خون نکلےگا۔ نیز مریض کے منھ میں پانی ڈالنے کی بھی ضرورت پیش آ سکتی ہے)۔

(۲) کیا اس پر اس روزہ کی قضا واجب ہوگی؟

(۳) کیا روزہ کے دوران عام حالت میں (جبکہ ایمرجنسی نہ ہو) حسبِ معمول علاج کرنا درست ہے؛ جب کہ اس بات کی پوری کوشش کی جائے گی کہ مریض کے حلق میں پانی نہ جائے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

روزہ دار شخص کے لیے بہتر یہ ہے کہ دانت کی صفائی وغیرہ کو روزہ کے اختتام تک مؤخر کرے۔

البتہ اگر فوری علاج کی ضرورت ہو، تو اس بات کی پوری کوشش کی جائے کہ مریض کے حلق کے اندر پانی یا خون نہ جائے۔

اگر پورے احتیاط کے باوجود حلق کے اندر پانی یا خون چلا جائے، تو اس پر اس دن کے روزہ کی صرف قضا واجب ہوگی۔ اس پر کفارہ واجب نہیں ہوگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

(وإن أفطر خطأ كأن تمضمض فسبقه الماء)

قال العلامة ابن عابدين -رحمه الله – (قوله وإن أفطر خطأ) شرط جوابه قوله التي قضى فقط وهذا شروع في القسم الثاني وهو ما يوجب القضاء دون الكفارة … (قوله فسبقه الماء) أي يفسد صومه إن كان ذاكرا له (رد المحتار ۲ /٤٠۱)

وإن تمضمض أو استنشق فدخل الماء جوفه إن كان ذاكرا لصومه فسد صومه وعليه القضاء (الفتاوى الهندية ج۱ /۲٠۲)

قال في الهداية وإن أكل مخطئا أو مكرها فعليه القضاء عندنا فالمخطئ هو أن يكون ذاكرا للصوم غير قاصد للشرب كما إذا تمضمض وهو ذاكر للصوم فسبق الماء إلى حلقه (الجوهرة النيرة ۱/ ۱۳۸)

(ولو كان) أي الأكل والشرب (مخطئا أو مكرها) بفتح الراء (فعليه القضاء )الفرق بين النسيان والخطأ أن الناسي قاصد للفعل ناس الصوم، والمخطئ ذاكر للصوم غير قاصد للفعل صورة المخطئ إذا تمضمض فسبق الماء حلقه وصورة المكره صب الماء في حلق الصائم كرها (البناية ٤/ ۳۷)

باب ما يفسد الصوم من غير كفارة وهو سبعة وخمسون شيئا… أفطر خطأ بسبق ماء المضمضة إلى جوفه قال العلامة الشرنبلالي- رحمه الله – أفطر خطأ بسبق ماء المضمضة أو الاستنشاق إلى جوفه أو دماغه لوصول المفطر محله والمرفوع في الخطأ الإثم (مراقي الفلاح ص ۲۵۱)

(ويجب القضاء فقط) بغير كفارة (لو أفطر خطأ) كما إذا تمضمض فدخل الماء حلقه وعند أحمد والشافعي في قول في الخطأ لا يفسده كالنسيان (مجمع الأنهر۱/ ۲٤۱)

قال أصحابنا إذا تمضمض أو استنشق فوصل الماء إلى جوفه أو دماغه أفطر وهو قول الشافعي في القديم والأم وقال في البويطي والأمالي واختلاف العراقيين لا يفطر ومن أصحابه من قال لا فرق بين أن يبالغ ولا يبالغ في أنه لا يفطر (التجريد للقدوري ۳/ ۱۵۳٦)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/810

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟