روزہ کی حالت میں انسولین لینا

سوال:- کیا دیابیطس کے مریض (DIABETIC) کے لیے روزہ کی حالت میں انسولین لینا جائز ہے؟ اور کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائےگا؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

روزہ کی حالت میں انسولین لینا جائز ہے اور اس سے روزہ نہیں ٹوٹےگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

والمفطر إنما هو الداخل من المنافذ (رد المحتار على در المختار ج۲ ص۳۹۵)

وما وصل إلى الجوف أو إلى الدماغ من المخارق الأصلية كالأنف والأذن والدبر بأن استعط أو احتقن أو أقطر في أذنه فوصل إلى الجوف أو إلى الدماغ فسد صومه (بدائع الصنائع ج۲ ص۹۳)

والذي ذكره المحققون أن معنى المفطر وصول ما فيه صلاح البدن إلى الجوف أعم من كونه غذاء أو دواء (رد المحتار ۲/٤۱٠)

احسن الفتاوى ٤/٤٤۷

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/25

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟