سو حاجتوں کی تکمیل

عن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من صلى علي في كل يوم مائة مرة قضى الله له مائة حاجة سبعين منها لآخرته و ثلاثين منها لدنياه (أخرجه ابن منده وقال الحافظ أبو موسى المديني: إنه غريب حسن، كذا في القول البديع صـ 277)

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص مجھ پر ہر دن سو بار درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی سو (۱۰۰) ضرورتیں پوری کریں گے، سَتَّر (۷۰) ضرورتیں اس کی اخروی زندگی کے بارے میں اور تیس (۳۰) ضرورتیں اس کی دنیوی زندگی کے متعلق۔

درود شریف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے حصول کا ذریعہ

حضرت قطب حلبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میری ملاقات حضرت ابو اسحٰق ابراہیم بن علی بن عطیہ تلیدمی رحمہ اللہ سے ہوئی۔

انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ مجھے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ قیامت کے دن میری سفارش فرمائیں۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو۔ (القول البدیع)

يَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6218

Check Also

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا حصول ‏

”جس شخص نے میری قبر کی زیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت ضروری ہو گئی“...