شادی کی مروجہ دعوتیں ‏

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدزکریّا صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ  ارشاد فرمایا:

”مجھے ان شادیوں کی دعوت سے ہمیشہ نفرت رہی (چونکہ سنت طریقہ یہ ہے کہ شادی میں سادگی ہونی چاہیئے)، میرے یہاں دیکھنے والوں کو سب ہی کو معلوم ہے کہ مہمانوں کا ہجوم بعض اوقات دو سو (۲۰۰)، ڈھائی سو (۲۵۰) تک پہنچ جاتا ہے؛ بلکہ بعض مرتبہ تو مہمانوں کی کثرت سے کئی کئی دیگوں کے پکنے کی نوبت آتی؛ لیکن شادیوں کے مد میں ایک دفعہ بھی مجھے یاد نہیں کہ ایک دیگ پکوائی ہو۔“ (ملفوظات شیخ الحدیث رحمہ اللہ، ص۱۰۰)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=7182


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …