
حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
بے کار وقت کا کھونا نہایت برا ہے۔ اگر کچھ بھی کام نہ ہو، تو انسان گھر کے کام میں لگ جائے۔ گھر کے کام میں لگنے سے دل بھی بہلتا ہے اور عبادت بھی ہے۔
یہ مجمعوں میں بیٹھنا خطرہ سے خالی نہیں۔ کسی کی حکایت، کسی کی شکایت، بعض مرتبہ غیبت تک نوبت آ جاتی ہے۔ اس سے اجتناب کی ضرورت ہے۔ (ملفوظاتِ حکیم الامّت، ج ۸، ص ۲۸۹)
Alislaam.com – اردو हिन्दी ગુજરાતી