روزہ کی حالت ”اینما“ استعمال کرنا

سوال:- کیا روزہ کی حالت میں ”اینما“ لینا جائز ہے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

اگر روزہ کی حالت میں ”اینما“ لیا جائے، تو روزہ ٹوٹ جائےگا۔

روزہ اس وجہ سے ٹوٹ جاتا ہے کہ یہ دوا سرین کے ذریعہ پیٹ کے اندر داخل کرائی جاتی ہے اور جو بھی چیز یا دوا سرین کے ذریعہ پیٹ کے اندر داخل کرائی جاوے، تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

قال في الدر المختار ولو بالغ في الاستنجاء حتى بلغ موضع الحقنة فسد و هذا قلما يكون ولو كان فيورث داء عظيما اه

قال الشامي ثم في بعض النسخ المحقنة بالميم و هي أولى قال في الفتح و الحد الذي يتعلق بالوصول إليه الفساد قدر المحقنة اه أي قدر ما يصل إليه رأس المحقنة التي هي آلة الاحتقان و على الأول فالمراد الموضع الذي ينصب منه الداء إلى الأمعاء اه (رد المحتار ۲/۳۹۷)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/4018

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟