روزہ کی حالت میں عورت کے رحم یا شرم گاہ میں کوئی چیز جانچ کے لئے داخل کرنا ‏

سوال:- اگر ڈاکٹر عورت کی شرم گاہ میں کوئی چیز طبّی جانچ کے لیے داخل کرے یا عورت خود اپنی شرم گاہ میں کوئی چیز داخل کرے، تو کیا اس سے اس کا روزہ ٹوٹ جائےگا؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

اگر روزہ کی حالت ميں کوئی تر چیز عورت کی شرم گاہ کے اندر داخل کی جائے، تو اس سے اس کا روزہ ٹوٹ جائےگا؛ خواہ بیماری کی تشخیص کے لیے یا طبّی جانچ کے لیے یا کسی اور مقصد کے لیے ایسا کیا جائے (ان تمام صورتوں میں روزہ ٹوٹ جائےگا)۔

فقط واللہ تعالی اعلم

أو أدخل إصبعه اليابسة فيه أي دبره أو فرجها ولو مبتلة فسد (الدر المختار ۲/۳۹۷)

قال العلامة ابن عابدين – رحمه الله -: (قوله: ولو مبتلة فسد) لبقاء شيء من البلة في الداخل (رد المحتار ۲/۳۹۷)

ولو أدخل إصبعه في استه والمرأة في فرجها لا يفسد وهو المختار إلا إذا كانت مبتلة بالماء أو الدهن فحينئذ يفسد لوصول الماء أو الدهن (الفتاوى الهندية ۱/۲٠٤)

لو أدخلت الصائمة أصبعها في فرجها أو دبرها لا يفسد على المختار إلا أن تكون مبلولة بماء أو دهن (تبيين الحقائق ۱/۳۳٠)

قال الولوالجي رحمه الله: من أدخل إصبعه عند الاستنجاء في الدبر ينقض وضوءه ويفسد صومه لأن إصبعه لا يخلو عن البلة السائلة انتهى (حاشية الشلبي على تبيين الحقائق ۱/۸)

احسن الفتاوى ٤/٤۵٤

فتاوى محموديه ۱۵/۱۸۵

فتاوى رحيميه ۷/۲۵٦

بهشتي زيور۳/٦۹

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/31701

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟