فجر سے پہلے غسل جنابت نہ کرنے کی صورت میں روزہ کا حکم ‏

سوال:- اگر کسی نے ماہِ رمضان میں ایک دن فجر کی نماز سے پہلے غسل جنابت نہیں کی؛ بلکہ اس نے غسل کو مؤخر کیا؛ یہاں تک کہ ظہر کی نماز سے پہلے اس نے غسل کیا، تو کیا اس شخص کے اس دن کا روزہ درست ہوگا؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

ہاں، اس دن کا روزہ درست ہوگا؛ لیکن وہ گنہگار ہوگا؛ کیونکہ اس نے غسل جنابت میں اتنی تاخیر کی کہ فجر کی نماز قضا ہو گئی، فجر کی نماز قضا کرنے کی وجہ سے وہ گنہگار ہوا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

وعن أبي قلابة ، عن بعض أزواج النبي صلى الله عليه وسلم ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يصبح جنبا من غير احتلام ثم يصوم رواه مسدد ورجاله ثقات. (إتحاف الخيرة المهرة ۲۳۲۸)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/3235

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟