روزہ کی حالت میں پچھنا لگوانا

سوال:- کیا روزہ میں پچھنا لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

پچھنا لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے؛ لیکن اگر کسی کو تجربہ سے معلوم ہو کہ روزہ کی حالت میں پچھنا لگوانے سے اس کو کمزوری لاحق ہوتی ہے، تو ایسے آدمی کے لیے روزہ کی حالت میں پچھنا لگوانا مکروہ ہوگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

(أو اكتحل أو احتجم … وسيأتي أن كلا من الكحل والدهن غير مكروه وكذا الحجامة إلا إذا كانت تضعفه عن الصوم (رد المحتار على در المختار ج۲ ص۳۹۵ و۳۹٦)
(أو احتجم) لم يفسد وتكره الحجامة للصائم إذا كانت تضعفه أما إذا كان لايخافه فلا بئس به (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح ص٦٦٠)

حررہ :- مفتی زکریا ماکدا

الجواب صحیح :- مفتی ابراہیم صالح جی

Source: http://muftionline.co.za/node/8

Check Also

حالتِ حیض میں طواف زیارت کرنا

سوال:- ایک عورت حائضہ ہے اور اسے طوافِ زیارت کرنا ہے؛ لیکن وہ واپسی کی …