روزہ کے دوران کلّی یا ناک صاف کرتے وقت حلق میں پانی چلا جانا

سوال:- اگر وضو یا غسل میں روزہ دار کے حلق میں پانی چلا گیا کلّی یا ناک صاف کرنے سے، تو کیا اس سے اس کا روزہ ٹوٹ جائےگا؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

جس وقت پانی اس کے حلق میں چلا گیا، اگر اس وقت اس کو یاد تھا کہ وہ روزہ دار تھا، تو اس کا روزہ ٹوٹ جائےگا اور اگر اس وقت اس کو یاد نہیں تھا کہ وہ روزہ کی حالت میں تھا، تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹےگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

(وإن أفطر خطأ كأن تمضمض فسبقه الماء قال في الشامي: (قوله وإن أفطر خطأ) شرط جوابه قوله التي قضى فقط وهذا شروع في القسم الثاني وهو ما يوجب القضاء دون الكفارة … (قوله فسبقه الماء) أي يفسد صومه إن كان ذاكرا له (رد المحتار على در المختار ج۲ ص٤٠۱)

وإن تمضمض أو استنشق فدخل الماء جوفه إن كان ذاكرا لصومه فسد صومه وعليه القضاء (الفتاوى الهندية ج۱ ص۲٠۲)

حررہ :- مفتی زکریا ماکدا

الجواب صحیح :- مفتی ابراہیم صالح جی

Source: http://muftionline.co.za/node/15

Check Also

حالتِ حیض میں طواف زیارت کرنا

سوال:- ایک عورت حائضہ ہے اور اسے طوافِ زیارت کرنا ہے؛ لیکن وہ واپسی کی …