
حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
حدیث میں ہے:
الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِن وَجَنَّةُ الْكَافِر
(دنیا مؤمن کے لیے جیل خانہ ہے اور کافر کے لیے جنّت ہے)۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم دنیا میں نفسانی خواہشات کے مطابق چلنے کے لیے نہیں بھیجے گئے، جس سے یہ دنیا آدمی کے لیے جنّت بن جاتی ہے؛ بلکہ ہم نفس کی مخالفت اور احکام الٰہی کی اطاعت کے لیے بھیجے گئے ہیں، جس سے یہ دنیا مؤمن کے لیے “سجن” (جیل خانہ) بن جاتی ہے۔
پس اگر ہم بھی کفار کی طرح نفس کی حمایت وموافقت کر کے دنیا کو اپنے لیے جنّت بنائیں گے، تو ہم جنّتِ کفار کے غاصب ہوں گے۔ (ملفوظات حضرت مولانا الیاس رحمہ الله، ص ۳۴)
Alislaam.com – اردو हिन्दी ગુજરાતી