اصلاح کی نیت سے وعظ دیکھنے کی ضرورت

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

ایک صاحب کا خط آیا تھا، اس میں تعلیم کی درخواست کی تھی۔ میں نے لکھ دیا کہ میرے بیس وعظ دیکھو اور عمل کرو، پھر اپنی حالت سے اطلاع دو کہ کوئی انقلاب ہوا یا نہیں۔

بیس وعظ دیکھ کر لکھا کہ کوئی انقلاب میری حالت میں نہیں ہوا۔ میں نے لکھا کہ اصلاح کی نیت سے وعظ نہیں دیکھے تھے یا ان میں اصلاح کے مضامین نہ تھے یا تم میں کوئی بات قابلِ اصلاح نہیں ہے؟

لکھا ہے کہ میں نے اصلاح کی نیت سے نہ دیکھے تھے۔ میں نے لکھا کہ اب اس نیت سے دیکھو۔

آج خط آیا ہے، لکھا ہے کہ الحمد للہ بیحد نفع ہوا اور عظیم انقلاب پیدا ہو گیا۔ (ملفوظاتِ حکیم الامّت، ج ۸، ص ۳۱۷-۳۱۸)

Check Also

دین میں مسلمانوں کی دو قسمیں

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: ایک خط میں …