رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی تعریف‎ ‎

ذات مرة، مدح رسول الله صلى الله عليه وسلم سيدنا معاذ بن جبل رضي الله عنه فقال: نعم الرجل معاذ بن جبل (سنن الترمذي، الرقم: ٣٧٩٥)

ایک موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا:

معاذ بن جبل ایک بہترین انسان ہیں۔ (سنن ترمذی 3795)

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھ سے فرمایا: ”اے معاذ!“ میں نے جواب دیا کہ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔

پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں (اللہ کی رضا کے لیے)۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ اللہ کی قسم میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں۔

پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک دعا سکھاؤں ، جو تم ہر نماز کے بعد پڑھنا؟

حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: ہاں ( اے اللہ کے رسول ! مجھے سکھلائیے )

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے معاذ، میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ہر فرض نماز کے بعد یہ دعا ہرگز نہ چھوڑنا :

اللہم أعني على ذكرك، وشكرك، وحسن عبادتك.

اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو  اپنے ذکر ، اپنے شکر  اور آپ کی  اچھی طرح عبادت کرنے میں میری مدد فرما۔ (الادب المفرد 690 ۔  سنن ابی داؤد 1522)

Check Also

હજની કબૂલિયત માટે ત્રણ મહત્વની બાબતો