اتباع سنت کا اہتمام – ۱۴

حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ ماضی قریب کے ایک بہت بڑے بزرگ اور اللہ کے ولی تھے۔ وہ ۱۱ رمضان ۱۳۱۵ کو پیدا ہوئے اور ۱۴۰۲ میں انتقال کر گئے۔

حضرت شیخ رحمۃ اللہ علیہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنت کے عاشق تھے اور انہوں اس بات کی کوشش کی کہ ان کی زندگی کا ہر پہلو سنت مبارکہ کے مطابق ہو۔

ذیل میں ہم حضرت شیخ رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو دیکھیں گے کہ کس طرح ان کی زندگی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنت کی عکاسی کرتی تھی۔

بیمار کی عیادت

ایک حدیث شریف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی بیمار پُرسی صبح کے وقت کرے، تو شام تک اس کے لیے ستّر ہزار فرشتے دعا کرتے ہیں اور اگر شام کو کرے، تو صبح تک ستّر ہزار فرشتے دعا کرتے ہیں۔ (سنن الترمذی، الرقم: ۹۶۹)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس عظیم سنت سے محبت کی وجہ سے اور اس سنت کے بے شمار فضائل حاصل کرنے کے لیے حضرت شیخ رحمہ اللہ ہمیشہ بیماروں کی عیادت کا خاص اہتمام فرماتے تھے؛ یہاں تک کہ جب آپ کی صحت کمزور ہو گئی تھی، تب بھی جب تک آپ گاڑی میں بیٹھنے کی طاقت رکھتے تھے، آپ بیماروں کی عیادت کے لیے تشریف لے جاتے تھے۔

عام طور پر جب کوئی بزرگ بیمار ہو جاتا ہے، تو بہت سے لوگ اس کی عیادت کے لیے جاتے ہیں؛ لیکن حضرت شیخ رحمہ اللہ کی یہ ایک خاص صفت تھی کہ آپ نہ صرف بیمار بزرگوں کی عیادت فرماتے تھے؛ بلکہ اپنے خادموں، معاونین اور عام مسلمانوں کی عیادت کا بھی اہتمام کرتے تھے۔

صوفی محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ مندرجہ ذیل واقعہ بیان کرتے ہیں:

ایک دفعہ احقر مدینہ طیبہ میں بیمار تھا اور احقر کا مکان کچّے راستوں میں سے ہو کر ایک بے آباد باغ کے اندر تھا۔ حضرت اپنے خادم خاص الحاج ابو الحسن صدیقی کے ساتھ اس جگہ تشریف لے آئے اور پڑھ کر بندہ پر دم کیا، جس سے مجھے افاقہ ہو گیا اور مجھے تکلیف کی جگہ پر دیکھ کر کوئی سہولت کی جگہ ملنے کی دعا بھی فرمائی، جس کے بعد مجھے بلا کسی کوشش کے، حرم شریف کے قریب راحت کا مکان بھی مل گیا۔ (حضرت شیخ کا اتباعِ سنت، ص ۶۳)

میت کو غسل دینا

رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص مُردے کو غسل دے، تو گناہوں سے ایسا پاک ہو جاتا ہے جیسے کہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔ (مجمع الزوئد، الرقم: ۴۰۶۶)

اس عظیم سنت پر عمل کرنے اور اس کے عظیم اجر کو حاصل کرنے کے لیے حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ کے بارے میں یہ مذکور ہے کہ:

Check Also

باغِ محبت (قسط نواسی)

حضرت ابراہیم علیہ السلام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فوقیت قرآن مجید …