
حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
نفس سے ہمیشہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ جب موقع پائےگا اور اسباب دیکھےگا، ضرور اپنا کام کئے بدون نہ رہےگا۔
جو لوگ اپنی اصلاح کامل کر چکے ہیں، بے فکری تو ان کے لیے بھی خطرہ سے خالی نہیں؛ مگر پھر ایک درجہ میں ان کے لیے سہولت ہے کہ وہ عین وقت پر بھی علم اور تجربہ کی وجہ سے اس کو قابو میں کر سکتے ہیں۔
ورنہ ہمارے نفس کی حالت مُنہ زور گھوڑی کی سی ہے۔ جب قابو سے نکل جاتا ہے، آگا پیچھا کچھ نہیں دیکھتا۔ جو کچھ ضرر بھی اس سے صادر ہو جاوے، کم ہے؛ اس لیے ہر وقت ہوشیار رہنے اور انتظام رکھنے کی ضرورت ہے۔ (ملفوظاتِ حکیم الامّت، ج ۸، ص ۵۰-۵۱)
Alislaam.com – اردو हिन्दी ગુજરાતી