سیکنڈوں میں لاکھوں ثواب

عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: من قال: جزى الله عنا محمدا بما هو أهله أتعب سبعين كاتبا ألف صباح (الطبراني في الأوسط، الرقم: ٢٣٥)

حضرت ابن عباس رضی الله عنہما حضور صلی الله علیہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جو شخص یہ دعا کرے ” جزى الله عنا محمدا بما هو أهله” (الله جلّ شانہ جزا دے محمد صلی الله علیہ و سلم کو ہم لوگوں کی طرف سے جس بدلے کے وہ مستحق ہیں)، تو اس کا ثواب ستر (۷۰) فرشتوں کو (لکھنے میں) ایک ہزار دن تک مشقت میں ڈالےگا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں  اپنی امت کی محبت

مواہب لدنیہ میں تفسیر قشیری سے نقل کیا ہے کہ قیامت میں کسی مؤمن کی نیکیاں کم وزن ہو جائیں گی، تو رسول الله صلی الله علیہ وسلم ایک پر چہ سرِ انگشت کے برابر نکال کر میزان میں رکھ دیں گے، جس سے نیکیوں کا پلہّ وزنی ہو جائےگا، وہ مؤمن کہےگا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو جائیں، آپ کون ہیں؟ آپ کی صورت اور سیرت کیسی اچھی ہے۔ آپ فرمائیں گے: میں تیرا نبی ہوں اور یہ درود شریف ہے جو تو نے مجھ پر پڑھا تھا، میں نے تیری حاجت کے وقت اس کو ادا کردیا۔ (فضائل درود، ص١٥٠)

يَا رَبِّ صَلِّ وَ سَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

Source: http://ihyaauddeen.co.za/?p=3854

Check Also

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا حصول ‏

”جس شخص نے میری قبر کی زیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت ضروری ہو گئی“...