پرہیزگاروں کی زندگیوں کا مطالعہ انسان کو سنت کی طرف لے جاتا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”اپنے اکابر کے حالات و واقعات خوب دیکھا کرو، پڑھا کرو، صحابہ میں بھی مجھے دیکھنے سے ہر رنگ کے ملے ہیں، اسی طرح اپنے اکابر کابھی کہ ان میں بھی مختلف رنگ کے میں نے پائے ہیں۔ میں تو کہا کرتا ہوں کہ ان حضرات کی مثال گلدستہ کی سی ہے، گلدستہ کی خوبی یہی ہے کہ اس میں ہر رنگ و بو کے پھول ہوں۔“ (ملفوظات حضرت  شیخ رحمہ اللہ ،ص۲۵)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6241


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …