کوئی چیز بھولنے کے وقت درود شریف پڑھنا ‏

عن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا نسيتم شيئا فصلوا علي تذكروه إن شاء الله تعالى (أخرجه أبو موسى المديني بسند ضعيف كما في القول البديع صـ ٤٤۸)

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم کوئی چیز بھول جاؤ، تو مجھ پر درود بھیجو۔ ان شاء اللہ (درود کی برکت سے) وہ چیز تمہیں یاد آ جائےگی۔

ٹخنے سے اوپر ازار پہننا

سہیل بن حنظلیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

خریم اسدی اچھا آدمی ہے، اگر دو باتیں نہ ہوں؛ ایک: سر کے بال بہت بڑھے رہتے ہیں، دوسرے: لنگی ٹخنوں سے نیچے باندھتا ہے۔

ان کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد پہنچا، فورًا چاقو لے کر بال کانوں کے نیچے سے کاٹ دیئے اور لنگی آدھی پنڈلی تک باندھنا شروع کر دی۔ (سنن أبي داود، الرقم: ٤٠۸۹، وإسناده حسن كما في رياض الصالحين صـ ۲٦٠‏ ؛ فضائل اعمال، حکایاتِ صحابہ، ص ١٠٦)

يَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

Check Also

نماز میں درود شریف

‎حضرت عبد اللہ بن ‏عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تشہد کی دعا‎ (‎التحيات الطيبات الزاكيات لله‏ ‏الخ‎) ‎سکھاتے تھے (اور اس کے بعد فرماتے کہ تشہد کی دعا پڑھنے کے بعد ) درود شریف پڑھنا ‏چاہیئے۔‎“