روزہ کی حالت میں مشت زنی

سوال:- اگر کوئی شخص روزہ کی حالت میں مشت زنی کرے، تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائےگا؟

اگر روزہ ٹوٹ جائےگا، تو کیا اس پر قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے یا صرف قضا لازم ہوگی؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

اگر کوئی شخص روزہ کی حالت میں مشت زنی کرے، تو اس کا روزہ ٹوٹ جائےگا۔ اس پر صرف قضا واجب ہوگی۔

نوٹ-: مشت زنی یا کسی بھی حرام طریقہ سے بدن سے حرام مزہ لینا جائز نہیں ہے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

(وكذا الاستمناء بالكف) أي في كونه لايفسد لكن هذا إذا لم ينزل أما إذا أنزل فعليه القضاء كما يصرح به وهو المختار (رد المحتار ۲/۳۹۹)

الصائم إذا عالج ذكره حتى أمنى فعليه القضاء وهو المختار وبه قال عامة المشايخ (الفتاوى الهندية ۱/۲٠۵)

الصائم إذا عالج ذكره حتى أمنى يجب عليه القضاء، وهو المختار كذا في التجنيس والولوالجية وبه قال عامة المشايخ كذا في النهاية (البحر الرائق ۲/۲۹۳)

فتاوى محموديه ۱۵/۱۸٤

فتاوى رحيميه ۷/۲٦۲

احسن الفتاوى ٤/٤۵۵

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/22

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟