ڈاڑھی منڈوانے کا نقصان

حضرت شیخ مولانا محمد زکریّا رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

آج لوگ ڈاڑھی منڈوانے کو گناہ نہیں سمجھتے، ایک دفعہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو کافر قاصد آئے وہ ڈاڑھی مونڈے تھے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منھ پھیر لیا، میرے پیارو ! مرنے کے بعد منکر نکیر کے سوال کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا سامنا ہوگا، اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منھ پھیر لیا تو کیا کروگے؟ (ملفوظات حضرت شیخ رحمہ اللہ، ص۱۶۰)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6691


 

Check Also

مؤکدہ سنتوں کو مسجد میں پڑھنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: فرض کے علاوہ …