اخلاص – تمام دینی کاموں کی قبولیت کی بنیاد

حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

قرآن و حدیث میں بڑی اہمیت کے ساتھ اس حقیقت کا اعلان کیا گیا ہے کہ دین یسر ہے یعنی وہ سراسر سہولت اور آسانی ہے؛ لہذا جو چیزیں دین میں جس درجہ ضروری ہوگی وہ اسی درجہ میں سہل اور آسان ہونی چاہئے۔ پس تصحیحِ نیّت (نیّت کو درست کرنا) اور اخلاص للہ(ہر کام اللہ تعالیٰ کے لیے کرنا)؛ چونکہ دین میں نہایت ضروری ہے بلکہ وہی سارے امورِ دین (دین کے کاموں) کی روح ہے اس لیے وہ بے حد سہل ہے۔ اور یہی اخلاص للہ (ہر کام اللہ تعالیٰ کے لیے کرنا) چونکہ سارے سلوک اور طریق (پورے دین)کا حاصل ہے اس لیے معلوم ہوا کہ سلوک (پورے دین پر چلنا) بھی بہت آسان چیز ہے۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ ،ص۱۲)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=8119


 

Check Also

مدرسہ کے مال میں احتیاط

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: ایک بات …