کلمۂ لا إله إلا الله کی طاقت

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

چوں کہ یہ پاک کلمہ دین کی اصل ہے، ایمان کی جڑ ہے؛ اس لیے جتنی بھی اس کی کثرت کی جائےگی، اتنی ہی ایمان کی جڑ مضبوط ہوگی۔

ایمان کا مدار اسی کلمہ پر ہے؛ بلکہ دنیا کے وجود کا مدار اسی کلمہ پر ہے۔

چناں چہ صحیح حدیث میں وارد ہے کہ قیامت اس وقت تک نہیں ہو سکتی؛ جب تک “لاَ إِلَهَ إِلَّا الله” کہنے والا کوئی زمین پر ہو۔

دوسری حدیثوں میں آیا ہے؛ جب تک کوئی بھی اللہ، اللہ کہنے والا رُوئے زمین پر ہو، قیامت نہیں ہوگی۔ (فضائل اعمال، فضائل ذکر، ص ۹۵)

Check Also

یہ سلوک جو ہے بہت ہی آسان ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ کچھ فارغ التحصیل ہونے …