حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
ہر مسلمان کے لیے اس کی غَیبت میں دعا کرنا درحقیقت اپنے لیے دعا کرنا ہے۔
حدیث میں ہے کہ جب کوئی مسلمان اپنے کسی مسلمان بھائی کے لیے خیر وفلاح کی کوئی دعا کرتا ہے، تو اللہ کے فرشتے کہتے ہیں:
وَلَكَ مِثْلُ ذَلِكَ
یعنی اے اللہ کے بندے! یہی چیز اللہ تجھے بھی دے۔
پس ہر مسلمان کے لیے کسی بہتری کی دعا درحقیقت فرشتوں سے اپنے لیے دعا کرانے کی ایک یقینی تدبیر ہے۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص ۱۱۰)
Alislaam.com – اردو हिन्दी ગુજરાતી