شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
اگر کوئی شخص کسی کے دروازے پر جا کر (خادمانہ) پڑ جائے، تو وہ بھوکا تو رہنے کا نہیں۔ کتّا بھی اگر کسی کے دروازے پر جا کر بھونکے، تو اس کو بھی کچھ نہ کچھ ڈال ہی دیں۔
سو جو مالک کے دروازے پر جا کر بیٹےگا، تو کیا وہ بھوکا رہےگا؟
ایک حدیث قدسی میں ہے: اے آدم کے بچے! تو میری عبادت کے لیے فارغ ہو جا، میں تیرے سینے کو تفکرات سے خالی کر دوں گا اور اگر ایسا نہ کرےگا، تو تیرے دل کو مشغولی سے بھر دوں گا۔ (ملفوظاتِ حضرت شیخ رحمہ الله، حصہ اول، ص ۵۵)
Alislaam.com – اردو हिन्दी ગુજરાતી