(۱) تعزیت کا مطلب یہ ہے کہ مصیبت زدہ لوگوں کو ان کے قریبی عزیز اور رشتہ دار کی وفات پر تسلی دی جائے اور ان کے ساتھ ہمدردی اور بھلائی والا سلوک کیا جائے۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ میت کے گھر والے کی موجودگی میں میت کے لیے دعا کی جائے۔ اسی طرح میت کے گھر والے کے لیے بھی دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس مصیبت میں صبر عطا فرمائے۔
(۲) مندرجہ ذیل الفاظ میں دعا مانگی جا سکتی ہے: اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے گناہوں کو معاف فرمائے اور گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
(۳) میت کے احباب ومتعلقین کو چاہیئے کہ وہ میت کے گھر والوں اور رشتہ داروں کو تسلی دیں؛ البتہ تعزیت کے وقت مردوں اور عورتوں کے درمیان پردہ کے احکام کا ضرور اہتمام کیا جائے۔
Alislaam.com – اردو हिन्दी ગુજરાતી