سارا دار ومدار حق تعالی کے نزدیک اچھا ہونے پر ہے

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

آدمی خواہ کتنا ہی عابد، زاہد اور متقی وپرہیزگار ہو؛ لیکن اس کو یہ کیا خبر کہ میں خدا کے نزدیک کیسا ہوں۔

اس احتمال کے ہوتے ہوئے کوئی کیا دعوی کر سکتا ہے؛ کیونکہ سارا دار ومدار اسی پر ہے کہ خدا کے نزدیک اچھا ہو اور اس کی یقینًا کسی کو بھی خبر نہیں۔ (ملفوظاتِ حکیم الامّت، ج ۱۰، ص ۳۳)

Check Also

استاذ کی بے ادبی علم سے محرومی کا سبب

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میری بڑے …