درودِ ابراہیم

عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: لقيني كعب بن عجرة رضي الله عنه فقال: ألا أهدي لك هدية سمعتها من النبي صلى الله عليه وسلم؟ فقلت: بلى فأهدها لي فقال: سألنا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلنا: يا رسول الله كيف الصلاة عليكم أهل البيت فإن الله قد علمنا كيف نسلم عليكم؟ قال: قولوا: اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد (صحيح البخاري، الرقم: 3370)

حضرت عبد الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ مجھ سے حضرت کعب رضی اللہ عنہ کی ملاقات ہوئی، وہ فرمانے لگے کہ میں تجھے ایک ایسا ہدیہ دوں، جو میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ میں نے عرض کیا: ضرور مرحمت فرمائیے۔ انہوں نے فرمایا کہ ہم نے حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ علیہ وسلم! آپ پر درود کنِ الفاظ سے پڑھا جائے۔ یہ تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتلا دیا کہ آپ پر سلام کس طرح بھیجیں۔ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس طرح درود پڑھا کرو:

 اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد”

اے اللہ! درود بھیج محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور ان کی آل پر جیسا کہ آپ نے درود بھیجا حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل (اولاد ) پر، بیشک آپ ستودہ صفات اور بزرگ ہیں، اے اللہ! برکت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور ان کی آل (اولاد) پر جیسا کہ برکت نازل فرمائی آپ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل (اولاد) پر بیشک آپ ستودہ صفات اور بزرگ ہیں۔

ایوب سختیانی رحمہ اللہ مدینہ طیبہ میں

ایوب سختیانی رحمہ اللہ کا سلام پہونچانے کا طریقہ

عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:

میں نے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے سنا کہ جب ایوب سختیانی رحمہ اللہ مدینہ طیبہ حاضر ہوئے، تو میں بھی مدینہ منورہ میں حاضر تھا۔

میں نے دل میں سوچا کہ میں غور سے دیکھوں کہ یہ کس طرح قبر شریف پر حاضر ہوتے ہیں۔

میں نے جا کر دیکھا کہ وہ حاضر ہوئے اور قبلہ کی طرف پشت اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منھ کر کے کھڑے ہوئے اور بے تصنّع روتے رہے۔ (فضائل حج، ص ۱۳۸)

يَا رَبِّ صَلِّ وَ سَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

 Source: http://ihyaauddeen.co.za/?p=4504

Check Also

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا حصول ‏

”جس شخص نے میری قبر کی زیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت ضروری ہو گئی“...