شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
میری بڑے اہتمام سے تم لوگوں سے درخواست ہے کہ علم حاصل کرنے میں جتنے بھی تواضع ہو سکے، زبانی نہیں؛ بلکہ دل سے اختیار کرنا۔
اگر چاہو کہ علم حاصل ہو جائے، تو استاذ کا ادب کرنا۔ جتنا ادب کروگے، اتنا ہی علم حاصل ہوگا۔
میں نے اپنے بچپن کے دور میں خود دیکھا ہے کہ اس وقت مسلمان استاذ کا غیر مسلم شاگرد اور غیر مسلم استاذ کا مسلمان شاگرد بڑے درجہ کا عہد دار ہونے کے بعد بھی اپنے استاذ کا اکرام کرتا تھا۔ (ملفوظاتِ حضرت شیخ رحمہ اللہ، حصہ اول، ص ۳۶-۳۷)