دعا کی سنتیں اور آداب – ۱

دعا اللہ سبحانہ و تعالی کی بے شمار نعمتوں اور خزانوں کے حصول کا ذریعہ ہے۔ احادیث مبارکہ میں دعا کی بہت سی فضیلتیں وارد ہوئی ہیں۔ حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے کہ دعا عبادت کا  مغز ہے۔

دوسری حدیث شریف میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اللہ تعالی اس بندے سے خوش ہوتے ہیں، جو دعا کرتا ہے اور اللہ تعالی سے اپنی ضرورتیں مانگتا ہے اور اللہ تعالی اس بندے سے ناراض ہوتے ہیں، جو دعا نہیں کرتا ہے اور ان سے اپنی ضرورتیں نہیں مانگتا ہے۔

دنیا میں عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ جب کوئی شخص بار بار لوگوں سے مانگتا ہے اور ان کے سامنے دست سوال دراز کرتا ہے، تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں اور سائل کو حقارت اور ذلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں؛ لیکن ہمارے خالق و مالک اللہ سبحانہ و تعالی کو اپنے بندوں سے اتنی زیادہ محبت ہے کہ وہ اپنے بندوں کو دعا کرنے کا حکم دے رہے ہیں اور جب وہ ان سے مانگتے ہیں، تو وہ خوش ہوتے ہیں۔

لہذا ہر مسلمان کے لىے انتہائی ضروری ہے کہ وہ دعا کو ہر دن کا معمول بنالے اور اپنے تمام امور کی آسانی، خیر و عافیت اور مصائب و مشکلات سے نجات کے لىے اللہ تعالی سے فضل و کرم کی بھیک مانگے۔

Check Also

ماہِ رمضان کے سنن و آداب- ۱

(۱) رمضان سے پہلے ہی رمضان کی تیاری شروع کر دیں۔ بعض بزرگانِ دین رمضان کی تیاری رمضان سے چھ ماہ قبل شروع فرما دیتے تھے...