اعتکاف کی حالت میں روزہ ٹوٹ جانا

سوال:- رمضان کے آخری عشرہ میں اگر کسی معتکف کا روزہ ٹوٹ جائے، تو کیا اس کا سنت اعتکاف بھی ٹوٹ جائےگا؟

اگر اس کا سنّت اعتکاف بھی ٹوٹےگا، تو کیا اس پر ٹوٹے ہوئے اعتکاف کی قضا لازم ہوگی؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

ہاں، اس کا سنت اعتکاف بھی ٹوٹ جائےگا اور اس کے ذمہ صرف اس دن کے اعتکاف کی قضا لازم ہوگی (یعنی جس دن اس کا اعتکاف ٹوٹا ہے، اس ایک دن کے اعتکاف کی قضا اس پر لازم ہے)۔

نوٹ:- اعتکاف کے ایک دن کی قضا کرنے میں ضروری ہے کہ آدمی سورج کے غروب ہونے کے وقت سے دوسرے دن سورج کے غروب ہونے کے وقت تک مسجد میں بیٹھا رہے اعتکاف کی قضا کی نیّت کے ساتھ، نیز اس دن میں آدمی پر روزہ رکھنا بھی ضروری ہے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source:

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟