روزہ کی حالت میں پانی کے چند قطرے نگل لینا

سوال:- کلّی کرنے کے بعد پانی کے چند قطرے (ایک یا دو قطرے) میرے منھ کے اندر باقی رہ جاتے ہیں، اگر میں اس پانی کو غلطی سے نگل لوں، تو کیا میرا روزہ ٹوٹ جائےگا؟ اور اگر میں اس کو جان بوجھ کر نگل لوں، تو کیا میرا روزہ ٹوٹ جائےگا؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

فقہائے کرام نے پانی کے اس معمولی مقدار کا اعتبار نہیں کیا ہے؛ لہذا آپ کا روزہ نہیں ٹوٹےگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/29792

Check Also

وضو میں پیر کی انگلیوں کے خلال کا طریقہ

سوال: پیر کی انگلیوں کے خلال کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ الجواب حامدًا ومصلیًا …