معمولات کی پابندی

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”ایک اہم بات یہ ہے کہ ذکر اور معمولات کا بہت اہتمام رکھا جائے، میں نے حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ اور اپنے چچا جان (حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ) کو اخیر عمر تک ذکر کا اہتمام کرتے ہوئے دیکھا میں نے اپنے والد صاحب رحمہ اللہ اور حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ دونوں کو اخیر شب میں تنہائی میں روتے اور گڑگڑاتے ہوئے دیکھا یہ دونوں بالکل ایسا روتے تھے جیسا مکتب میں بچہ پٹ رہا ہو۔“ (ملفوظات حضرت شیخ رحمہ اللہ، ص ۱۱۲)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6683


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …