خوشحالی سنّت پر عمل کرنے میں ہے

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”یہ قاعدہ کلیہ ہے کہ ہر آدمی کو چین اس چیز کے حصول سے ملتا ہے جس کی اسے رغبت اور چاہت ہو۔ مثلاً ایک شخص کو امیرانہ زندگی، بیش قیمت کھانوں اور کپڑوں سے ہی رغبت ہے تو اس کو ان چیزوں کے بغیر چین وآرام نصیب نہیں ہو سکتا؛ لیکن جس کو چٹائی پر بیٹھنا، بوریئے پر سونا، سادہ لباس اور سادہ کھانا زیادہ مرغوب ہو، ظاہر ہے کہ اس کو اسی میں زیادہ چین اور سکھ محسوس ہوگا۔

پس جن لوگوں کو رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے اتباع میں سادہ معاشرت مرغوب ہو جائے اور ان کو اسی میں لذت اور چین ملنے لگے، ان پر الله تعالیٰ کا بڑا انعام ہے کہ ان کا چین ایسی چیزوں سے وابستہ فرما دیا جو بےحد سَسْتی ہیں اور جن کا حصول ہر غریب وفقیر کے لئے بہت آسان ہے۔

اگر بالفرض ہماری رغبت ان بیش قیمت چیزوں میں رکھ دی جاتی جو دولت مندوں ہی کو میسّر آ سکتی ہیں تو شاید عمر بھر ہم بےچین ہی رہتے۔“ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ ،ص۱۷)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=15698


 

Check Also

مؤکدہ سنتوں کو مسجد میں پڑھنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: فرض کے علاوہ …