مالی امور میں احتیاط برتنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

‏”مالیات میں تقوی بہت کم دیکھا جاتا ہے۔ افعال اور اعمال تو آج کل بہت ہیں۔ تہجد چاشت اشراق ورد وظیفے تو بہت مگر یہ بات بہت کم ہے کہ مال سے انس و محبت نہ ہو۔ یا ہو مگر پھر بھی احتیاط کرے، تو یہ اس سے بھی بڑھ کر ہے۔” (ملفوظات حکیم الامت ۱۰/۲۷)

نوٹ:- یعنی اگر کوئی آدمی عبادت کرے لیکن وہ مالی امور میں احتیاط نہ کرے اور وہ مشتبہ اور حرام مال کماوے اور کھائے، تو جو کچھ ثواب وہ عبادت سے حاصل کرےگا، تو وہ حرام مشتبہ اور مال کمانے اور کھانے سے عبادت کا سارا ثواب ضائع کرےگا۔

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6141


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …