زندگی کے ہر پہلو میں اتباعِ سنت کی کوشش کرے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”شمائل (یعنی حضور صلی الله علیہ وسلم کی مبارک زندگی کے طریقہ یعنی رہن سہن، کپڑے پہننے اور کھانے پینے وغیرہ) کا خوب مطالعہ رکھو جن چیزوں پر عمل نہ ہو سکے تو کم از کم ان کو دل سے اچھا سمجھو کہ ہونا تو یہی چاہیئے؛ لیکن ہم ‏اپنے ضعف اور عدمِ تحمل کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکتے۔

میرے چچا جان (یعنی حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ الله) نے بھی مجھ کو اتباعِ سنّت کی نصیحت فرمائی تھی اور یہ کہ ‏اپنے دوستوں کو بھی اس کی تاکید ضرور کرتے رہنا۔“ (ملفوظات حضرت  شیخ رحمہ اللہ ،ص۳۳)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6144


 

Check Also

مؤکدہ سنتوں کو مسجد میں پڑھنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: فرض کے علاوہ …