نکاح کی سنتیں اور آداب – ۹

گھر کے اندر غیر محرموں  سے پردہ

اگر ایک گھر کے اندر خاندان کے ایسے افراد بھی رہتے ہوں، جو بیوی کے لیے غیر محرم ہوں، تو غیر محرم لوگ اور بیوی کے درمیان پردہ کرنا ضروری ہے، گھر کے اندر ہر وقت پردے کا پورا اہتمام کرنا چاہیئے۔

گھر کے اندر پردہ کا طریقہ یہ ہے کہ کھانے کے وقت سب مرد اور عورتیں ایک ساتھ بیٹھ کر نہ کھائیں؛ بلکہ مرد الگ بیٹھ کر کھائیں اور عورتیں الگ بیٹھ کر کھائیں۔

اسی طرح گھر کے اندر جو مخصوص کمرے ہیں مثلاً غیر محرم مرد یا غیر محرم عورت کا مخصوص کمرہ، تو غیر محرم مرد کو چاہیئے کہ وہ غیر محرم عورت کے مخصوص کمرہ میں داخل نہ ہو جائے، اور غیر محرم عورت کو چاہیئے کہ وہ غیر محرم مرد کے مخصوص کمرہ میں داخل نہ ہو جائے؛ تاکہ کسی کے ذہن میں کسی کے بارے میں شک اور شبہ پیدا نہ ہو اور ہر ایک تہمت سے بچ سکے۔

لیکن مخصوص کمروں کے علاوہ گھر کے اندر جو عام کمریں ہیں جہاں سب کو ہر وقت داخل ہونے کی اجازت ہے مثلاً باورچی خانہ، کھانے کا کمرہ اور بیٹھک وغیرہ، تو ان کمروں میں گھر کے تمام افراد کو جانے کی اجازت ہے۔ التبہ اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اگر ان جگہوں میں غیر محرم عورتیں موجود ہوں، تو غیر محرم مردوں کو اس وقت وہاں نہیں جانا چاہئے۔ اسی طرح اگر غیر محرم مرد موجود ہوں، تو غیر محرم عورتوں کو وہاں نہیں جانا چاہیئے۔


Check Also

عدت کی سنتیں اور آداب – ۳

عدت کے دوران ممنوع چیزیں جس عورت کو طلاقِ بائن یا طلاقِ مغلظہ دی گئی …