کوئی چیز بھولنے کے وقت درود شریف پڑھنا ‏

عن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا نسيتم شيئا فصلوا علي تذكروه إن شاء الله تعالى (أخرجه أبو موسى المديني بسند ضعيف كما في القول البديع صـ ٤٤۸)

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم کوئی چیز بھول جاؤ، تو مجھ پر درود بھیجو۔ ان شاء اللہ (درود کی برکت سے) وہ چیز تمہیں یاد آ جائےگی۔

ٹخنے سے اوپر ازار پہننا

سہیل بن حنظلیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

خریم اسدی اچھا آدمی ہے، اگر دو باتیں نہ ہوں؛ ایک: سر کے بال بہت بڑھے رہتے ہیں، دوسرے: لنگی ٹخنوں سے نیچے باندھتا ہے۔

ان کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد پہنچا، فورًا چاقو لے کر بال کانوں کے نیچے سے کاٹ دیئے اور لنگی آدھی پنڈلی تک باندھنا شروع کر دی۔ (سنن أبي داود، الرقم: ٤٠۸۹، وإسناده حسن كما في رياض الصالحين صـ ۲٦٠‏ ؛ فضائل اعمال، حکایاتِ صحابہ، ص ١٠٦)

يَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

Check Also

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا مخصوص درود

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا غمگین کیوں ہے علی بن عیسی خلیفہ کے وزیر کے پاس جاؤ، اس کو میرا  سلام پہنچاؤ اور یہ نشانی بتاؤ کہ تم ہر جمعہ کی رات مجھ پر ہزار مرتبہ درود پڑھنے کے بعد سوتے ہو؛ لیکن...