جمعہ کے دن درود شریف کی کثرت

عن أوس بن أوس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن من أفضل أيامكم يوم الجمعة فأكثروا علي من الصلاة فيه فإن صلاتكم معروضة علي (سنن أبي داود، الرقم: 1531، وإسناده صحيح كما في خلاصة الأحكام للنووي 1/441)

حضرت اوس بن اوس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک سب سے بابرکت اور فضیلت والا دن، جمعہ کا دن ہے؛ لہذا اس دن میں مجھ پر خوب درود بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارا درود میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔

بکثرت درود شریف پڑھنے کی وجہ سے انعامات

ابو العباس احمد بن منصور کا جب انتقال ہو گیا، تو اہلِ شیراز میں سے ایک شخص نے اس کو خواب میں دیکھا کہ وہ شیراز کی جامع مسجد میں محراب میں کھڑے ہیں اور ان پر ایک جوڑا ہے اور سر پر ایک تاج ہے جو جواہر اور موتیوں سے لدا ہوا ہے۔

خواب دیکھنے والے نے ان سے پوچھا، انہوں نے کہا: الله جلّ شانہ نے میری مغفرت فرما دی اور میرا بہت اکرام فرمایا اور مجھے تاج عطا فرمایا اور یہ سب نبی کریم صلی الله علیہ وسلم پر کثرتِ درود کی وجہ سے۔ (فضائل درود، ص ۱۵۶)

يَا رَبِّ صَلِّ وَ سَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

 Source: http://whatisislam.co.za/index.php/durood/item/384 & http://ihyaauddeen.co.za/?p=4504

Check Also

فرشتوں کے ذریعے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو درود شریف کی اطلاع ملنا

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من …