اپنے اعمال پر مطئن نہ ہونا

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدزکریّا صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

میرے دوستو ! بہت احتیاط رکھو اپنی کسی حالت کو اچھا سمجھ کر اس پر اتراؤ مت، حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ زندہ آدمی خطرہ سے باہر نہیں، (جب تک ایمان پر خاتمہ نہ ہو اپنی آدمی حالت پر مطمئن نہیں ہو سکتا) پھر حضرت نے روتے ہوئے فرمایا ! دیکھو ! شیطان ہر ایک پر لگا ہوا ہے، میرے لیے تم سب دعاء کرو، اللہ تعالیٰ میرا انجام  بخیر فرمائے۔ (ملفوظات شیخ الحدیث رحمہ اللہ، ص۲۵)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6265


 

Check Also

اللہ کی نظر سے گرنے کی ایک وجہ

ایک دینی مدرسہ کے ایک مشہور استاد کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد الیاس …