بارہ ذی الحجہ کو غروب شمس سے پہلے گھر لوٹنے والے مسافر پر قربانی

سوال:- ایک شخص دس، گیارہ اور بارہ ذی الحجہ کو سفر کی حالت میں تھا، مگر وہ بارہ ذی الحجہ کو سورج کے غروب ہونے سے پہلے گھر واپس آ گیا، تو کیا اس پر قربانی واجب ہوگی؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

اگر وہ صاحبِ نصاب ہو، تو اس پر قربانی واجب ہوگی۔

فقط واللہ تعالی اعلم

حتى لو كان مسافرا في أول الوقت ثم أقام في اخره تجب عليه وحتى لو كان فقيرا في أول الوقت ثم أيسر في اخره تجب عليه (الهندية ص۲۹۲ ج۵)

حررہ :- مفتی زکریا ماکدا

الجواب صحیح :- مفتی ابراہیم صالح جی

Source: http://muftionline.co.za/node/98

Check Also

مسلمان خواتین کا یوٹیوب پر قرآن وحدیث بیان کرنا

سوال: کچھ مسلمان خواتین یوٹیوب کی ویڈیوز میں قرآن اور حدیث کی باتیں بیان کرتی …