ہمارا یہ کام ایک طرح کا عملِ تسخیر ہے

دلی کے ایک تاجر ایک تبلیغی جماعت کے ساتھ کام کر کے سندھ سے واپس آئے تھے۔ وہاں کے ایک کام کی رپورٹ ان سے سن کر حضرت (مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ) نے فرمایا:

دوستو! ہمارا یہ کام (اصلاحی وتبلیغی جد وجہد) ایک طرح کا عمل تسخیر ہے (یعنی جو کوئی اس کام میں لگےگا اور اس کو اپنی دھن بنالےگا، اللہ تعالیٰ اس کے کام بناتا رہے گا)۔

مَنْ كَانَ لله كَانَ الله لَهُ

اگر تم اللہ کے کام میں لگوگے، تو زمین وآسمان اور فِضا کی ہوائیں تمہارے کام انجام دیں گی۔

تم اللہ کے کام میں گھر اور کاروبار چھوڑ کے نکلے تھے، اب آنکھوں سے دیکھ لینا کہ تمہارے کاروبار میں کتنی برکت ہوتی ہے!

اللہ کی نصرت کر کے جو اس کی نصرت ورحمت کی امید نہ رکھے، وہ فاسق اور بے نصیب ہے۔ (ملفوظات حضرت مولانا الیاس رحمہ الله، ص ۸۹-۹۰)

Check Also

داڑھی کٹانے کا گناہ

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: داڑھی کٹانا …