جنت کی بشارت

حضرت سعید بن جبیر رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس (رضی اللہ عنہما) کا انتقال طائف میں ہوا۔ جب ہم ان کے جنازے میں شریک تھے تو ہم نے ایک عجیب و غریب پرندہ دیکھا—اس جیسا پرندہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا— وہ پرندہ آیا اور ان کے جنازے (کے تابوت) میں داخل ہو گیا، مگر کسی نے اس کو  اس سے باہر نکلتے ہوئے نہیں دیکھا۔

ان کی تدفین کے بعد، قبر کے آس پاس ایک آواز سنائی دی جس سے درج ذیل آیات کی تلاوت  کی آواز آرہی تھی:

(ترجمہ )

”اے  ( اپنے رب سے )  مطمئن جان! اپنے رب کی طرف لوٹ آ، اس حال میں کہ تو اس سے راضی ہے اور وہ تجھ سے راضی ہے! پس میرے بندوں میں شامل ہو جا اور میری جنت میں داخل ہو جا!“

یہ معلوم نہ ہو سکا کہ یہ آیات کس نے پڑھی تھیں۔ (المعجم الکبیر )

Check Also

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی زبان سے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی تعریف

كان سيدنا عبد الله بن عمر رضي الله عنهما يقول عن سيدنا عبد الله بن …