ہدیہ، صدقہ اور قرض کے عظیم فضائل

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

لوگوں کو ہدیہ، صدقہ اور قرض کے فضائل واقعاتِ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بتلانا چاہئیں۔ صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم مزدوری کر کے صدقہ کرتے تھے۔

ان میں صرف اغنیاء ہی صدقہ نہیں کرتے تھے۔ غریب بھی مزدوری کر کے کچھ نہ کچھ صدقہ کیا کرتے تھے؛ کیونکہ صدقہ کے فضائل ان کی نظر میں تھے۔

اور جب صدقہ کا یہ درجہ ہے، تو ہدیہ تو اس سے بھی افضل ہے۔

اسی طرح قرض دینے کے بھی بہت فضائل ہیں؛ مثلاً جس وقت قرض کی مدت پوری ہو جائے، اس کے بعد تنگ دست مقروض کو اگر مہلت دی گئی، تقاضا نہ کیا گیا، تو ہر دن صدقہ کا ثواب ملتا ہے۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص ۵۰)

Check Also

مصنوعی تواضع اور تکبر میں صورت اعتدال

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں نہ تکبر …