روزہ کی سنتیں اور آداب – ‏ ۵

ماہِ رمضان میں بر سرِ عام کھانا پینا

رمضان کا روزہ ایک مہتم بالشان عبادت ہے اور اسلام کا عظیم شعار ہے۔ ماہِ رمضان میں بر سرِ عام کھانا پینا اسلام کے اس عظیم شعار کی توہین کرنا ہے اور گناہ کبیرہ ہے۔

اگر کوئی آدمی رمضان المبارک میں سب کے سامنے کھائے یا پیئے؛ لیکن وہ ایمان کی کمزوری کی وجہ سے ایسا کرتا ہے اور وہ اپنے اس عمل کو گناہ بھی سمجھتا ہے، تو ایسا آدمی گناہِ کبیرہ کا مرتکب قرار دیا جائےگا؛ لیکن وہ دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوگا۔

البتہ اگر وہ اپنے اس عمل کو گناہ نہیں سمجھتا ہے، تو اس نے اسلام کے اس عظیم شعار کی توہین کی؛ لہذا وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہو جائےگا اور کافر ہو جائےگا۔

Check Also

غسل‏ کی سنتیں اور آداب‏

غسل کرنے کا مسنون طریقہ (۱) غسل کے دوران قبلہ کا استقبال نہ کرنا (قبلہ …